پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

ڈرامہ رائٹر سیما غزل موذی مرض میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف ڈرامہ رائٹر سیما غزل پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈرامہ رائٹر سیما غزل پھیپھڑوں کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئیں، انہوں نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کردی۔

سیما غزل نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے پھیپھڑوں کا ٹرانسپلانٹ امریکا میں ہوگا۔

- Advertisement -

سیما غزل کون ہیں؟

سیما غزل کی پیدائش لاہور میں جمیل الدین عالی (چچا) کے گھر ہوئی لیکن وہ کراچی میں پروان چڑھیں وہیں تعلیم حاصل کی.ادبی گھرانے سے تعلق ہے. والد شاعر اور ریڈیو پر اسکرپٹ رائٹر تھے.

ریڈیو سے "آئو بچوں کہانی سنو” لکھنے سے شروعات کی. پھر 1989 میں پاکستان کے مشہور رسالے "دوشیزہ ” کی ایڈیٹر رہیں اور ساڑھے 12 سال زمےداری نبھائی پھر ٹی وی کے لیئے ڈرامے لکھنے لگیں۔

کئی ڈرامے بے پناہ مشہور ہوئے جن میں مہندی.چاندنی راتیں. انا. ہم سے جدا نہ ہونا کو لگاتار ہر سال لکس ایوارڈ ملے۔

اب تک تقریبا” 400 سے ذیادہ ٹی وی ڑرامے لکھ چکی ہیں جس میں سے 375 سے زیادہ آن ائر آچکے ہیں اب بھی 4 سے زیادہ ڈرامے آن ائر ہیں۔

ان کا ایک شعری مجموعہ "میں سائے خود بناتی ہوں” 2013 میں چھپا ہے اور اس کو 2013 کا پروین شاکر "خوشبو” ایوارڈ سے نوازا گیا. 7 ناولز لکھے جو مارکیٹ اور نیٹ پر موجود ہیں جن میں "چاند کے قیدی” ” کمند” ذرد پتوں کا بھنور” کوری آنکھیں” کال بیل” اندھی رات کا بیٹا” اور آدھا وجود” ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں