اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سیما حیدر کے پہلے شوہر نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان چھوڑ کر اپنے 4 بچوں سمیت نیپال کے راستے پڑوسی ملک بھارت فرار ہونے والی سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

سیما حیدر اس وقت اپنے 4 بچوں کے ہمراہ ریاست اتر پردیش کے شہر گریٹر نوئیڈا میں سچن نامی نوجوان کے ساتھ رہ رہی ہیں جس سے ان کی دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی تھی اور بعد میں انہوں نے شادی کر لی۔

غلام حیدر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ ان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی میں مدد کی جائے۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے کے نام پیغام میں انصاف کی اپیل کی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر اور سچن کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

انہوں نے بتایا کہ میں 2023 سے اپنے بچوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ گزشتہ سال فروری میں ان کے وکیل نے تصدیق کی تھی کہ غلام حیدر نے مدد کیلیے ان سے رابطہ کیا اور بھارتی عدالتوں میں قانونی کارروائی  کیلیے ایک بھارتی وکیل کی خدمات بھی حاصل کیں۔

غلام حیدر نے بتایا کہ ہم نے ایک بھارتی وکیل علی مومن کی خدمات حاصل کی ہیں اور وہاں کی عدالتوں میں قانونی کارروائی کیلیے پاور آف اٹارنی بھیج دیا ہے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک سال کا عرصہ گزر چکا لیکن معاملے اب بھی عدالت میں زیر التوا ہے اور میں نے 2023 سے اپنے بچوں کو نہیں دیکھا۔ ’میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مجھے انصاف فراہم کریں۔ میرے بچے اپنی ماں کی وجہ سے بھارت میں پھنس گئے ہیں۔ سیما حیدر زبردستی بچوں کے نام اور مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں‘۔

اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیما حیدر نے کہا تھا کہ انہوں نے ہندو مذہب اپنا لیا ہے اور پاکستان واپس نہیں جائیں گی۔ انہوں نے دعویٰ تھا کہ بچوں نے بھی ہندو مذہب اختیار کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں