پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

’فلم میں کام کیا تو۔۔۔‘؛ سیما حیدر کو دھمکی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی محبت کے حصول کیلیے پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر کو فلم میں کام کرنے پر ہندو انتہا پسند جماعت کی جانب سے دھمکی مل گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیما حیدر بھارتی نوجوان سچن کی محبت میں سرحد پار گئیں اور اب وہاں ان دونوں کی پریم کہانی پر فلم بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

فلم کا نام ’کراچی سے نوئیڈا‘ رکھا گیا ہے جس کے آڈیشن کا مختصر کلپ کچھ روز قبل سوشل میڈیا کی زینت بنا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ امیت جانی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کیلیے سیما حیدر نے شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

- Advertisement -

https://twitter.com/GaurangBhardwa1/status/1689324526977626112?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1689324526977626112%7Ctwgr%5Edb98de7bac12c8bbc2b072bb6c8bdc42cbe72de2%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fseema-haider-and-sachin-film-audition-clip-viral%2F

ایسے میں بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا کی جانب سے سیما حیدر کو دھمکی ملی ہے۔ انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ ڈرامہ بند ہونا چاہیے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمارے سخت ردعمل کیلیے ذہنی طور پر تیار رہو۔

مہاراشٹر نونرمان سینا نے کہا کہ پاکستانی شہری کی بھارتی فلم انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں ہم اس کے بالکل خلاف ہیں، ہماری انڈسٹری میں کچھ وقتی شہرت کیلیے اس کو اداکارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہندو انتہا پسند جماعت نے کہا کہ ان غدار پروڈیوسرز کو شرم کیوں نہیں آتی؟ شوٹنگ فوری طور پر بند کرو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں