منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال، طالب علم کا مضحکہ خیز جواب وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

راجستھان: امتحان میں پاک بھارت سرحد سے متعلق سوال پر بھارتی طالب علم کا مضحکہ خیز جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع دھول پور کے ایک اسکول میں پولیٹیکل سائنس کے پرچے میں ہندوستان اور پاکستان کی سرحد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں طالب علم نے نہایت ہی مضحکہ خیز جواب لکھا، جس کی تصویر نے انٹرنیٹ پر طوفان مچا دیا ہے۔

سوال تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون سی سیما (سرحد) ہے اور اس کی لمبائی کتنی ہے؟

طالب علم نے جواب میں لکھا کہ ’’پاکستان اور بھارت کے درمیان ’سیما‘ کا نام سیما حیدر ہے، جس کی لمبائی 5 فٹ 6 انچ ہے، اور دونوں ممالک کے بیچ اس کو لے کر لڑائی چل رہی ہے۔‘‘

اس جواب نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا ہے اور صارفین کی جانب سے بھی مضحکہ خیز ردعمل کا ایک سلسلہ پیدا ہو گیا ہے، ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو واٹس ایپ یونیورسٹی کا طالب علم لگتا ہے، دوسرے نے لکھا اس پر ایک اضافی نمبر ملنا چاہیے۔

یاد رہے کہ پاکستانی شہری سیما حیدر اس سال کے شروع میں اس وقت میڈیا کی سرخیوں میں آئی تھیں جب وہ اپنے محبوب سچن مینا کے ساتھ رہنے کے لیے 4 بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئیں، دونوں کی شناسائی 2019 میں آن لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں