منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

سیما حیدر ایک بار پھر سرخیوں میں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سیما حیدر ایک بار پھر سرخیوں میں آچکی ہیں۔

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کوبھارت کی جانب سے کئے گئے ڈرامہ آپریشن میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد دہشتگردی کا جھوٹا الزام پاکستان پر عائد کیا جارہا ہے۔

اس کے بعد سے پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں اور بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر بھی سرخیوں میں آگئی ہیں جو شادی کرکے بھارت کے نوئیڈا میں رہ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین اشفاق سیفی نے آگرہ پولیس کمشنر کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایک یوٹیوب چینل پر میرے حوالے سے سیما حیدر کو پناہ دینے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

اشفاق سیفی نے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں بدنام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے آگرہ کے پولس کمشنر دیپک کمار سے غلط معلومات پھیلانے والے یوٹیوب چینل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اشفاق سیفی کا کہنا ہے کہ جب سے میں نے وقف سے متعلق مسائل کی حمایت کی ہے، مجھے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بنیاد پرست عناصر کی جانب سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما حیدر 13 مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھی، جس کی گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ کے رہائشی سچن سے دوستی ہو گئی تھی۔

دونوں کی محبت کی کہانی پب جی گیم سے شروع ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے سیما اپنے بچوں کے ساتھ غیر قانونی طور پر نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئیں۔

بھارتی فوج میں بغاوت، سکھ فار جسٹس نے فوجی اہلکار کا آڈیو پیغام جاری کر دیا

4 جولائی 2023 کو انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا اور 7 جولائی کو ضمانت مل گئی۔ تب سے سیما حیدر گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں سچن کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ حال ہی میں سیما حیدر ایک بیٹی کی ماں بھی بن چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں