ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

بیٹی کی پیدائش پر سیما حیدر کے پہلے شوہر کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے اپنے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت فرار ہونے والی سچن سے بیٹی کی پیدائش پر سیما حیدر کے پہلے شوہر غلام حیدر کا اہم ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غلام حیدر نے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سچن سے بیٹی کی پیدائش کو ناجائز قرار دیا اور سیما حیدر پر قانونی اور مذہبی اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

غلام حیدر نے وکیل اے پی سنگھ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جس نے سیما کو اپنی بہن تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرم آتی ہے ایسے بھائی پر جو کہ ناجائز بچے کی پیدائش پر جشن منا رہا ہے، اگر اسے کسی کو مبارکباد دینی ہے تو صرف سچن اور اس کے اہل خانہ کا نام لے، پوری قوم کو اس میں شامل نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سیما حیدر اور سچن والدین بن گئے

انہوں نے ایک بار پھر بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ سیما کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پاکستانی شہری نے سچن سے اہلیہ کی شادی کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھایا۔

غلام حیدر نے کہا کہ سیما نے دوبارہ شادی کرنے سے قبل مجھ سے باضابطہ طور پر طلاق نہیں لی لہٰذا سچن کے ساتھ اس کے موجودہ تعلقات غیر قانونی اور ناجائز ہیں۔

’وہ جہاں چاہے رہ سکتی ہیں لیکن میرے چار بچوں کو میرے حوالے کیا جائے۔ دو سال سے اپنے بچوں سے الگ ہوں۔‘

مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے غلام حیدر نے حکام پر معاملے میں خاموش تماشائی ہونے کا الزام لگایا اور دعویٰ کیا کہ سیما کی بہن ریما بھی اس کے بھارت میں رہنے کے فیصلے سے ناخوش ہے۔

’میں ریما سے اکثر بات کرتا ہوں۔ اس نے مجھے بتایا کہ اگر سیما پاکستان واپس آتی ہے تو خاندان اسے قبول کر لے گا لیکن ہم سچن کو اپنے خاندان کا حصہ تسلیم نہیں کرتے۔‘

غلام حیدر نے سیما کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھنے کے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ ملنے کیلیے ہر ممکن راستہ اختیار کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں