ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

بھارت جانے والی سیما کو’را‘ کی افسر کا کردار نبھانے کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت جانے والی سیما کو انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کی افسر کا کردار نبھانے کی پیشکش کردی گئی، پروڈکشن ہاؤس ’جانی فائر فوکس‘ ان کے ساتھ فلم بنانے کی خواہش مند ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جس فلم کے لیے سچن اور سیما سے رابطہ کیا گیا ہے وہ ان کی لو اسٹوری نہیں بلکہ قتل کی تحقیق کے گرد گھومتی کہانی ہوگی، یوپی سے تعلق رکھنے والا پروڈکشن ہاؤس ’جانی فائر فوکس‘ راجستھان میں قتل کیے جانے والے درزی کنہیا پر فلم بنائے گا۔

پروڈیوسر امیت جانی سیما سچن کی داستان محبت سے متاثر ہیں لیکن وہ انھیں فلم میں را کی افسر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

امیت کے مطابق وہ جوڑے کی مالی مشکلات کم کرنا چاہتے ہیں، سیما اور سچن فلم کے ہدایت کار جیانت سنہا اور بھرت سنگھ سے ملاقات کر چکے ہیں، مگر ذرائع بتاتے ہیں کہ سچن اور سیما نے فی الحال مذکورہ فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔

اس سے قبل جوڑے نے کہا تھا کہ انھیں زندگی گزارنے میں مشکلات کا سامنا اور ان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ سیما کراچی میں8 سال سے رہائش پذیر تھی، پب جی کھیلتے ہوئے بھارتی ریاست اتر پردیش کے سچن سنگھ سے دوستی ہوئی اور پھربات شادی تک جا پہنچی، سیما اس وقت اپنے چار بچوں سمیت بھارت میں موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں