10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سحر خان نے تنقید کے بعد معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان نے آٹزم کی غلط اصطلاح استعمال کرنے کے بعد معافی مانگ لی۔

اداکارہ سحر خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنے کیریئر، ڈراموں اور ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی تاہم انہیں آٹزم کی غلط اصطلاح استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہوں نے معافی مانگ لی ہے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ کس طرح کا کردار نبھانا چاہتی ہیں؟

- Advertisement -

سحر خان نے کہا کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم ’برفی‘ میں برفی کے کردار ’جھلمل‘ کی طرح سائیکوپیتھ، پاگل لڑکی کا کردار کرنے کا شوق ہے اور چاہتی ہیں کہ کبھی انہیں اس طرح کا کردار آفر ہو۔

اداکارہ کا یہ انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کئی سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ’فلم برفی میں جھلمل پاگل یا سائیکوپیتھ نہیں تھی، وہ ذہنی دباؤ کا شکار نہیں تھی بلکہ اسے ’آٹزم‘ کا مرض لاحق تھا اور اس کو درست انداز میں ’آٹسٹک‘ کہا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں آنے کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔

انہوں نے لکھا کہ حالیہ انٹرویو کے دوران زبان پھسلنے کے باعث مجھ سے غلطی ہوگئی، میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک ذہنی معذور شخص کا کردار کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے سوال کا جواب دینے سے پہلے اپنے خیالات کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا تاکہ خود کو بہتر انداز میں بیان کرسکوں۔

سحر خان نے مزید لکھا کہ ذہنی معذور اور خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور میں ایسے افراد کا دل سے احترام کرتی ہوں، اس لیے اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں