اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

میری عمر کے لوگوں کی شادیاں ہورہی ہیں اور میں فون کی اسٹوریج کو لے کر پریشان ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سحر خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری عمر کے لوگوں کی شادیاں ہورہی ہیں اور میں فون کی اسٹوریج فل ہونے پر پریشان ہوں اور جدوجہد کررہی ہوں کہ کونسی تصاویر اور ایپلی کیشن ڈیلیٹ کرنی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

- Advertisement -

اداکارہ کا پوسٹ شیئر کرنا تھا کہ مداحوں نے انہیں مشورے دینے شروع کردیے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اپنا موبائل فون تبدیل کرلیں۔‘ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’اپنی تصاویر کو لیپ ٹاپ میں محفوظ کرلیں تو موبائل فون کی اسٹوریج کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔‘

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ’آپ شادی کے لیے تیار ہوں اور سوچنا شروع کریں تو یقیناً آپ کی شادی ہوجائے گی۔‘

واضح رہے کہ سحر خان نے کم وقت میں شاندار اداکاری کی بدولت انڈسٹری میں اپنا مقام بنایا ہے اور مداح ان کی اداکاری کو پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں