پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سحر خان کا کہنا ہے کہ لمبے قد کے لڑکے سے شادی کروں گی۔
نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سحر خان نے بتایا کہ ابھی شادی کرنے کا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی اس بارے میں کچھ سوچا ہے۔
سحر خان نے کہا کہ میں لڑکوں کے قد کے حوالے سے سنجیدہ ہوں، جب بھی شادی کروں گی تو لمبے قد والے لڑکے سے کروں گی، کوشش ہوگی کہ میرا شوہر 6 فٹ لمبا یا اس سے تھوڑا چھوٹا ہو۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ لڑکی کو ایسے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے جو خود اپنے اہل خانہ کی عزت کرتا ہو، ایسے لڑکے بیوی اور اس کے خاندان کی بھی عزت کرتے ہیں۔
کچھ روز قبل انٹرویو دیتے ہوئے سحر خان نے آٹزم کی غلط اصطلاح استعمال کرنے کے بعد معافی مانگی تھی۔ میزبان نے سوال کیا تھا کہ وہ کس طرح کا کردار نبھانا چاہتی ہیں؟
اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا کی فلم ’برفی‘ میں برفی کے کردار ’جھلمل‘ کی طرح سائیکوپیتھ، پاگل لڑکی کا کردار کرنے کا شوق ہے اور چاہتی ہیں کہ کبھی انہیں اس طرح کا کردار آفر ہو۔
انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ’فلم برفی میں جھلمل پاگل یا سائیکوپیتھ نہیں تھی، وہ ذہنی دباؤ کا شکار نہیں تھی بلکہ اسے ’آٹزم‘ کا مرض لاحق تھا اور اس کو درست انداز میں ’آٹسٹک‘ کہا جاسکتا ہے۔
شدید تنقید کے بعد انہیں وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔ سحر خان کا کہنا تھا کہ انٹرویو کے دوران زبان پھسلنے کے باعث مجھ سے غلطی ہوگئی، میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ میں ایک ذہنی معذور شخص کا کردار کرنا چاہتی ہوں، مجھے سوال کا جواب دینے سے پہلے اپنے خیالات کو اکٹھا کرنا چاہیے تھا تاکہ خود کو بہتر انداز میں بیان کرسکوں۔
سحر خان نے مزید لکھا تھا کہ ذہنی معذور اور خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور میں ایسے افراد کا دل سے احترام کرتی ہوں، اس لیے اگر میں نے غیر ارادی طور پر کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔
In a recent interview I meant to say I want to do a role of a differently abled person but due to slip of tongue, I mistakenly said something else. I should have gathered my thoughts before answering the question to express myself better. (1/2)
— sehar khan (@iamseharkhan) September 13, 2023
Mental disabilities and special needs are a very important matter, and I have immense respect for people who are dealing with them; hence I apologize if I unintentionally hurt anyone. (2/2)
— sehar khan (@iamseharkhan) September 13, 2023