اشتہار

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارتی شکست کی بڑی وجہ کیا بنی، سہواگ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی جارح مزاج اوپنر وریندر سہواگ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کے نمبر ون بولر روی چندرن ایشون کو باہر بٹھانے پر تنقید کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایشون کو پلیئنگ الیون سے باہر کرنے کے بعد بھارتی ٹیم ذہنی طور پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اسی وقت ہار گئی تھی۔

سابق بھارتی بلے باز نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل جیتنے پر مبارک باد، وہ جیت کے مستحق تھے۔ بھارت ذہنی طور پر اسی وقت یہ میچ ہار گیا تھا جب اس نے ہیوی لیفٹ ہینڈر اٹیک کےخلاف ایشون کو باہر بٹھانے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

انھوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ بھارت کی ٹاپ آرڈر کو بہتر بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے، چیمپئن شپ جیتنے کے لیے ہمیشہ بہتر ذہنیت اور نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ فائنل میچ کا پانچواں دن بھارتی کرکٹ فینز کے لیے ایک اور دل شکستگی لے کر آیا جب ان کی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 209 رنز کے بڑے مارجن سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس شکست کے بعد جہاں سابق کرکٹرز کی جانب سے بھارتی ٹیم کی پرفارمنس پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں سابق اوپنر وریندر سہواگ نے بھی ٹوئٹ کر کے دل کی بھڑاس نکالی۔

واضح رہے کہ بھارتی بلے باز تو کوئی کمال دکھانے میں ناکام رہے ہی تھے تاہم بولرز بھی آسٹریلین بیٹسمین کو بڑے رنز کا مجموعہ بنانے سے نہیں روک پائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں