تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سیہون:مسافر وین سیلابی پانی میں جاگری، 18 افراد جاں بحق

سیہون: صوبہ سندھ کے ضلع سیہون میں مسافر وین سیلابی پانی میں گرنے سے 18 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیہون ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار وین سیلابی پانی میں گرگئی ، دلخراش حادثے میں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی سیہون عمران قریشی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کی شکار وین خیرپورمیرس سے سیہون درگاہ جارہی تھی کہ ٹول پلازہ کے قریب سیلابی پانی کے اخراج کے لئے لگائے گئے کٹ سے نیچے جاگری۔

ایس ایس پی کے مطابق افسوسناک واقعے میں اٹھارہ مسافر جاں بحق جبکہ پانچ سے زائد زخمی ہوئے۔Image

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد کی بڑی تعداد جائے حادثے پر پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشوں کو باہر نکال کر سیہون اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے، 6 بچیاں اور 8 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہے

پولیس کے مطابق منچھر جھیل سے سیلاب کےاخراج کیلئےانڈس ہائی وےپرکٹ لگایاگیاتھا،جسے تاحال پُر نہیں کیا جاسکا تھا جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

سیہون شریف کے قریب مسافر وین کے حادثے پر آئی جی سندھ نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ حادثےکے متاثرین کےسامان کی حفاظت کی جائے اور زخمیوں اور جاں بحق مسافروں کےلواحقین کو اطلاع کیلئےاقدام کیےجائیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ متعلقہ ایس ایس پی ریسکیواقدامات اپنی نگرانی میں کرائیں اور اسپتال انتظامیہ سےمستقل رابطےمیں رہیں۔

وزیراطلاعات سندھ کا اظہار افسوس

سیہون میں اندوہناک حادثے پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے قیمتی جانوں کےنقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سےاظہار ہمدردی کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ او رپولیس کو جائےوقوع پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کردی گئی جبکہ سیہون انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -