بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

سانحہ سیہون ، خودکش حملہ آور مزار تک اکیلا نہیں پہنچا، سہولت کار بھی ساتھ تھے، انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سیہون : سانحہ سیہون میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آگئی، خودکش حملہ آور مزار تک اکیلا نہیں پہنچا، سہولت کار بھی ساتھ تھے، مبینہ سہولت کاروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآر وائےنیوز نے حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ سیہون دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیہون مزار کے گولڈن گیٹ پر دو مشکوک افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، دونوں مشتبہ افراد گولڈن گیٹ کے قریب آئے، جھانکا اور پیچھے ہٹ گئے۔

فوٹیج کے مطابق ایک شخص نے سفید کپڑے ،سر پرصافہ ،دوسرے نے سیاہ ویسٹ کوٹ پہن رکھی تھی، ویسٹ کوٹ والے شخص کے ہاتھ میں ایک کالا شاپر بھی دیکھا جاسکتا ہے، خودکش حملہ آور نے دھماکے سے پہلے یہی صافہ کندھے پر اور واسکٹ پہنی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ افراد نے گولڈن گیٹ سمیت پورے مزار کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جبکہ دھماکے کے بعد مشکوک افراد کسی سی سی ٹی وی میں بھی نظر نہیں آئے۔

قانون نافذ کرنیوالےاداروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظرآنے والے مشکوک افراد کی تلاش شروع کردی۔


مزید پڑھیں : سانحہ سیہون، خودکش حملہ آورکی شناخت کرلی، آئی جی سندھ


یاد رہے کہ  چند روز قبل آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے مبینہ خودکش حملہ آورکوشناخت کرلیا ہے جس کی مدد سے سانحہ کے مرکزی کردار تک جلد پہنچ جائیں گے۔

اس موقع پرسی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی گئی تھی، جس میں خود کش حملہ آور کو درگاہ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو بڑی چالاکی سے اور ہجوم کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اندر داخل میں ہونے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

یاد رہے کہ 16 فروری کو درگاہ لعل شہباز قلندرؒ کے احاطے میں ہونے والے خودکش حملے میں 90 افراد شہید اور 343 زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں