کراچی: اتحاد ٹاؤن میں قانون نافذکرنےوالے اداروں کی کارروائی سیہون بم دھماکے کا ایک اور اہم ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ حکومت سندھ دھماکے میں شہید و زخمی افراد کے معاوضے کی رقم جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیہون بم دھماکے میں ملوث اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم طاہر کو حساس اداروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم کے بشیربروہی گروپ سے ہے، ملزم کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
مزید پڑھیں : سیہون دھماکہ: خودکش بمبار کے سہولت کاروں کی نشاندہی
دوسری جانب حکومت سندھ نے دھماکے میں شہید و زخمی افراد کے معاوضے کی رقم جاری کردی، درگاہ میں شہید ہو نیوالے 84 شہداء میں سے 78افراد کے لئے رقم جاری کی گئی ہے جبکہ زخمی 357میں سے 321 افراد کے لئے چیک جاری کئے گئے ہیں۔
جامشورو منور علی مہسر نے کہا کہ وہ جانے والے افراد کی لسٹیں تاخیر سے پہنچنے پر ان کا معاوضہ ابھی جاری نہیں کیا جا سکا ہے جو جلد جاری ہو جائے گا۔
یاد رہے رواں سال فروری میں حساس اداروں نے سیہون شریف دھماکے میں ملوث مزید پانچ سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا تھا ، دو ملزمان کا تعلق خیرپور اور تین کا شکارپور سے تھا، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں : درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ،76افراد شہید، 250 زخمی
یاد رہے کہ 16 فروری کو سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خوفناک خود کش دھماکے میں 83 افراد شہید اور 150 کے قریب زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں 20 بچے، 9 خواتین، 45 مرد اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں۔