جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

’شکست کی ذمہ داری قبول کرلو سب بچ جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سلیکشن کمیٹی کے رکن نے وہاب ریاض کو عہدے سے ہٹانے سے قبل فون پر کیا کہا تھا؟

قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

پی سی بی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کے سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں ہیں۔

- Advertisement -

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے رکن نے وہاب ریاض کو عہدے سے ہٹانے سے قبل فون کرکے کہا تھا کہ شکست کی ذمہ داری قبول کرلو سب بچ جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کے انکار پر انہیں سلیکشن کمیٹی اور سینئر منیجر کے عہدوں سے ہٹایا گیا۔

یہ پڑھیں: سلیکشن کمیٹی سے فارغ کیے جانے والے وہاب ریاض کا اہم بیان سامنے آگیا

دوسری جانب وہاب ریاض نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سات سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ایک شخص پر کیسے ڈالی جاسکتی ہے۔

کھلاڑیوں کو غیرضروری سپورٹ کرنے کے الزام پر وہاب ریاض نے کہا کہ میرا ایک ووٹ کس طرح چھ ممبرز کے ووٹ پر غالب آسکتا ہے، تمام چیزیں ریکارڈ پر ہیں، تفصیلی ردعمل جاری کروں گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں