بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

سلیکشن کمیٹی کی کرکٹرز سے ملاقات کا احوال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قومی سلیکشن کمیٹی کی کرکٹرز سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کمیٹی نے کھلاڑیوں کو سلیکشن پالیسی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔

کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے سے متعلق اعتماد میں لیا گیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کو لاہور میں ہو گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5میچوں کی ٹی 20سیریز کے لیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اس دن اسلام آباد میں یکجا ہوجائے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔

 پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان خان اور عرفان نیازی پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے جب کہ سینیئر کرکٹرز محمد عامر اور عماد وسیم بھی اس سیریز م یں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں