جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

کیا سلینا گومز نے گلوکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے ایک بار پھر گلوکاری چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ ان کی اگلی البم ہوسکتا ہے کہ آخری ہو، ممکن ہے میں گلوکاری کو مکمل طور پر چھوڑ دوں۔

رپورٹس میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ امریکی اداکارہ و گلوکار ہ نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں اداکاری پر اپنی پوری توجہ دینا چاہتی ہیں۔

- Advertisement -

سلینا گومز نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگ ہیں جو میرے میوزک کو پسند کرتے ہیں اور اس کے لئے میں ان کی شکرگزار ہوں، لیکن جب لوگ آپ کو سنجیدگی سے نہ لے رہے ہوں تو گلوکاری کرتے رہنا مشکل ہوتا ہے۔

فائزہ خان کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

اس سے قبل سال 2021ء میں بھی سلینا گومز نے اپنی گلوکاری کے مستقبل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس حوالے سے آخری کوشش کرنا چاہتی ہیں۔ انہیں لگتا ہے لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں