امریکی گلوکارہ سلینا گومز اور ان کے منگیتر بینی بلانکو نے گلوکارہ کے سابق بوائے فرینڈ جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا جواب دیدیا۔
جسٹن بیبر جو کہ کافی عرصے تک سلینا گومز کے ساتھ تعلق میں رہے انھوں نے سلینا کی منگنی ٹوٹنے کی افواہ پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی تھی، سوشل میڈیا پر یہ مبہم سی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد مداحوں اور میڈیا کا خیال تھا کہ انھوں نے سلینا کےلیے یہ پوسٹ شیئر کی ہے۔
32 سالہ گلوکارہ نے ہفتے کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے پیارے لمحات کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ اور ان کے منگیتر بھی شامل ہیں جس سے ان دونوں کے درمیان رومانوی تعلق کی تصدیق ہوتی ہے۔
پوسٹ میں، سلینا گومز نے منگیتر بلانکو کے ساتھ تصویروں کا ایک سلسلہ پوسٹ کیا، جس میں سسے ساحل سمندر کی ایک تصویر میں "Benny+Sel” لکھا ہوا ہے، سفید لباس میں ان کی شاندار عکس والی سیلفی بھی پوسٹ میں شامل ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا، 32 سالہ معروف گلوکارہ نے اپنے 36 سالہ ریکارڈ پروڈیوسر و بوائے فرینڈ بینی بلانکو سے منگنی کی تھی۔
کچھ عرصے سے یہ دونوں ایک ساتھ رہ رہے تھے جبکہ گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خبر کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں سلینا اپنی منگنی کی انگوٹھی بھی دکھائی تھی جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کو لان میں پکنک مناتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ایک اور تصویر میں بینی اور سلینا کے گلے ملنے کا ایک پیارا لمحہ دکھایا گیا تھا۔