منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

سیلینا گومز ایک ویڈیو کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز حال میں ایک تنازع کی زد میں آگئیں، ایک ویڈیو کے باعث گلوکارہ کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز کم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلینا گومز کو انسٹاگرام پر حال ہی میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ان کے 8 لاکھ سے زائد فالورز نے انہیں اَن فالو کردیا۔

رپورٹس کے مطابق اس تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب گلوکارہ نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیز کے خلاف ایک جذباتی ویڈیو اپنے پلیٹ فارم سے شیئر کی تھی۔

انہوں نے ویڈیو میں روتے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن پر کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی تھی۔

امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ایک آپریشن میں 956 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جس پر وہ سخت مایوس تھیں اور انہوں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”سوشل بلیڈ” کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے فالورز میں گزشتہ 30 دنوں کے دوران تقریباً 8 لاکھ کی کمی ہوئی ہے، اگرچہ مشہور شخصیات کیلیے فالورز میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات ہے لیکن اس کمی کے وقت نے شکوک و شبہات کو جنم دے دیا ہے۔

سیلینا نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ”مجھے بہت افسوس ہے۔ میرے لوگ نشانے پر ہیں۔ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ میں سمجھ نہیں پا رہی ہوں۔ میں کچھ کرنا چاہتی ہوں لیکن نہیں جانتی کیا کروں۔ میں سب کچھ کرنے کی کوشش کروں گی، وعدہ کرتی ہوں۔”

سارہ علی خان کو سیلز مین نے بیوقوف بنادیا، ویڈیو وائرل

انہوں نے اپنی ویڈیو کے اختتام پر میکسیکو کا جھنڈا ایموجی بھی استعمال کیا۔ بعدازاں انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور پھر اس کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ”شاید لوگوں کیلیے ہمدردی ظاہر کرنا مناسب نہیں ہے۔”

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں