اسلام آباد : سینیٹر ساجد میر کے انتقال سے خالی ہونے والی پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔
یہ نشست سینیٹر ساجد میرکی وفات پر خالی ہوئی تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا سینیٹ کی اس جنرل نشست پر انتخاب 29 مئی کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
امیدوار 14 اور 15 مئی کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال17مئی کو ہوگی۔
کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 20 سے 22 مئی تک نمٹائی جائیں گی، امیدوار 24 مئی کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔