بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ نے آٹے اور چینی کے بحران پر رپورٹ مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیرپارلیمانی امور سے آٹے اور چینی کے بحران پر انکوائری رپورٹ مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ ہم نے ناقابل برداشت مہنگائی پر بحث کی ریکوزیشن دی۔

اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے آٹے اور چینی کے بحران پر ایف آئی اے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملے پر بحث ہوتی ہے تو پہلےانکوائری رپورٹ دی جائے۔

راجہ ظفر الحق نے کہا کہ سنا ہے ایف آئی اے کی رپورٹ آگئی، مہنگائی پر بحث سے قبل انکوائری رپورٹ منگوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیرپارلیمانی امور سے پیر تک آٹے اور چینی کے بحران پر انکوائری رپورٹ مانگ لی۔ چیئرمین سینیٹ نے آٹے اور چینی بحران پر ہاؤس کمیٹی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

وزیراعظم کو آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بھجوا دی گئی

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کو آٹا بحران سے متعلق رپورٹ بھجوائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آٹا بحران باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت پیدا کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں