اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارت کی دعوت کوٹھکرا دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکربھارتی لوک سبھا کا صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی دعوت کو مسترد کردیا۔
صادق سنجرانی نے کہا 5اگست کااقدام واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں نہیں جاؤں گا، مودی حکومت نےکشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ظلم ڈھائے۔
ذرائع کے مطابق پی اے سی صد سالہ تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کرنا تھا۔
یاد رہے اکتوبر میں بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم بریلہ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے نام خط لکھا تھا ، جس میں انھوں نے چیئرمین سینیٹ کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی۔
صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ، خط میں کہا گیا تھا کہ لوک سبھا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کاانعقاد 4دسمبر کوہوگا۔
اسپیکر بھارتی لوک سبھا کا خط میں کہنا تھا کہ پی اےسی 100سال سےعوامی اخراجات کی نگرانی کررہی ہے، صد سالہ تقریب میں شرکت ہمارے لیےاعزاز ہوگی۔