بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں نئے سفیر کی تعیناتی ، امریکی سینیٹ نے توثیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کی توثیق کردی، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری علاقائی سلامتی کیلئےاہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں سفیر کی حیثیت سے تعیناتی کی توثیق کردی ، امریکی محکمہ خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈبلوم کو سفیر تعیناتی کی توثیق پر مبارکباد دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ پاکستان کےساتھ شراکت داری علاقائی سلامتی کیلئے اہم ہے، تجارت ، سرمایہ کاری، انسانی حقوق کے معاملے پر پارٹنرشپ ضروری ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں امریکی صدربائیڈن نے ڈونلڈ بلوم کو پاکستان کیلئے نیا سفیر نامزد کیا تھا، ڈونلڈ بلوم سفارت کاری کا طویل تجربہ رکھتےہیں۔

ڈونلڈ بلوم اس سے پہلے تیونس میں بطور امریکی سفیر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جبکہ انہیں افغانستان میں بحیثیت قونصلر کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ ہے اوروہ لیبیا کے لیے بھی ناظم الامور رہ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں