ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

روس کے 4ایم آئی 35ہیلی کاپٹرز جلد پاک فوج کے جنگی بیڑے میں شامل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جنگی بیڑے میں روسی ساختہ چار ایم آئی پینتیس ہیلی کاپٹرز جلد شامل ہوجائیں گے جبکہ کئی ممالک پاکستان سے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے خریدنا چاہتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا ان کیمرہ اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ روس کے 4ایم آئی پینتیس ہیلی کاپٹرز جلد پاک فوج کے جنگی بیڑے میں شامل ہوں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کی دفاعی پیداواری صنعت عالمی معیار کی مصنوعات تیار کررہی ہے، کئی ممالک پاکستان سے جے ایف تھنڈر سیونٹین خریدنے کے خواہشمند ہیں، پاکستان ترکی کو سو مشاق طیارے فراہم کرے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دہشتگردی میں تباہ ہونے والے اويکس طیارے کی مرمت کا کام مقامی سطح پر مکمل کرلیا گیا ہے، اراکین کو بتایا گیا بکتر بند اور اہم دفاعی مصنوعات کی خريداری پر وفاق نے قانون سازی کی ہے۔


مزید پڑھیں : پاکستان روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ


یاد رہے کہ گذشتہ سال اگست میں پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر کا جدید ترین ڈیزائن ہے جو جدید آلات سے لیس ہے، مذکورہ ہیلی کاپٹرز قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں استعمال کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں