منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کا انتقال ہوگیا، عامر مانڈوی والا کئی روز سے کراچی میں نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کا جواں سال بیٹا طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگیا، 34 سالہ عامر مانڈوی والا کئی روز سے نجی اسپتال کے آئی سی یومیں زیرعلاج تھے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سلیم مانڈوی والا سے ان کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا جواں سال صاحبزادےکاانتقال ایک باپ کے لئے ناقابل برداشت سانحہ ہے، اللہ آپ کواس سانحےکوبرداشت کرنےکی ہمت عطاکرے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا سلیم مانڈوی والا کے جواں سال بیٹے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا نوجوان بیٹے کی وفات ان کے خاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے جوان سال بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین

یاد رہے مئی 2019 میں پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، اسامہ قمر کی گاڑی موٹرسائیکل سوار کو بچاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں اسامہ قمر کے دوست بھی زخمی ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں