حکومت اتحادی جی ڈی اے نے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ایم پی ایز کی جانب سے امیدوار کو ووٹ نہ دیے جانے پر تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں جی ڈی اے کے ارکان نے شرکت کی اور اپنی شکایات سے آگاہ کیا۔
فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم پی ایز نے ہمارے امیدوار کو ووٹ نہیں دیئے ہم چاہتےہیں کہ وزیراعظم اس معاملے کی تحقیقات کریں، تحفظات کےباوجودآپ پراعتمادہے،ساتھ کھڑےہیں۔
وزیراعظم نے یقین دلایا کہا ہمارےجن لوگوں نےووٹ بیچےان کیخلاف کارروائی کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ارکان سے کہا جس کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے، سیدھی بات کرتا ہوں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا، میں اگر آپ کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔
وزیر اعظم نے کہا میں نے ایک مقصد لے کر سیاست شروع کی ہے، میں جمہوریت اور آزادئ رائے پر یقین رکھتا ہوں، مجھے کوئی بلیک میل کر کے اپنی بات نہیں منوا سکا۔