جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کا فیصل واوڈا کی حمایت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں آزاد امیدوار فیصل واوڈا کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے اور دستبردار ہونے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے مختلف آپشنز پر غور کے بعد حتمی فیصلے کر لیے ہیں۔

ایم کیو ایم کی ایڈہاک کمیٹی نے طویل مشاورت کے بعد سینیٹ انتخابات کے لیے سندھ کی  جنرل نشست پر عامر چشتی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ جبکہ فیصل واڈا کو بطور آزاد امیدوار سپورٹ کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان جنرل نشست پر ایک سیٹ با آسانی جیت سکتی ہے جبکہ فیصل واوڈا کی بطور آزاد امیدوار کامیابی کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ دیگر پارٹی کے ووٹ کی ضرورت بھی ہو گی۔

سینیٹ میں ایم کیو ایم  کے نامزد امیدوار عامر چشتی کی تعلیم، فنانس اور توانائی کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں