تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سینیٹ الیکشن: اپوزیشن جماعتوں نے بڑا الزام عائد کردیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لئے ہونی والی پولنگ پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے پولنگ ایجنٹ نے اعتراض عائد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات دو ہزار اکیس کے انتخابی عمل کا آغاز ہوچکا ہے، جس کےلیے قومی و صوبائی اسمبلیاں پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

اسلام آباد کی جنرل نشست پر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی حکومتی رکن عبد الحفیظ کے مد مقابل ہیں، دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

بڑے مقابلے کے دوران یوسف رضا گیلانی کے پولنگ ایجنٹ عبدالقادر پٹیل نے پولنگ پر اعتراض کیا ہے، عبدالقادر پٹیل کی جانب سے اعتراض شیخ راشد شفیق کے ووٹ پول کرنے پر کیا گیا۔

سابق وزیراعظم کے پولنگ ایجنٹ نے الزام عائد کیا کہ لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے پولنگ افسر نے ان کا ووٹ چیک کیا ہے، لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ یہ ووٹ کینسل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم جیت چکے ہیں، سابق وزیراعظم کا بڑا دعویٰ

دوسری جانب قومی اسمبلی میں ن لیگ کےپولنگ ایجنٹ نے بھی اعتراض اٹھایا ہے، علی گوہر خواتین کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پولنگ ایجنٹ ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ جہاں ووٹ کاسٹ کررہے ہیں وہاں عملہ گڑ بڑ کررہا ہے،مہ رلگانے کی جگہ پر عملےکو عین ووٹ پر مہر لگاتے ہوئے بھیجا جاتا ہے، لائٹ ٹھیک کرنے کے بہانے ووٹ کو چیک کیا جارہا ہے۔

علی گوہر کا کہنا تھا کہ پولنگ کا عمل ہماری نظر میں مشکوک ہوگیا ہے، ہم نے تنبیہ کردی ہے کہ الیکشن کمیشن اس عمل کو روکے۔

Comments

- Advertisement -