اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نئے سینیٹرزکے انتخاب کے لئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نئے سینیٹرز کے انتخاب کے لئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی، سینٹ انتخابات کے لئےکاغذات نامزدگی 4 فروری سے 6 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن سے جاری تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب سے 12،12 سینیٹرز، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،گیارہ سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جب کہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا سے 4 نشستوں پر انتخاب ہوگا اور چاروں جنرل نشستیں ہیں۔11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو رہے ہیں جن میں پنجاب اور سندھ سے 12،12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،گیارہ سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے 26 میں سے 18 سینیٹرز، مسلم لیگ (ن) کے 27 میں سے 9 سینیٹرز ریٹائر ہورہے ہیں جب کہ اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔

چئیرمین رضا ربانی ،اسحاق ڈار،اعتزاز احسن ،تاج حیدر،اعظم سواتی کے علاوہ ایم کیو ایم کے طاہر حسین مشہدی بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے، مسلم لیگ ق کے چاروں ارکان جبکہ نواز لیگ کے 27 میں سے 9 ارکان ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔پیپلز ہارٹی کے 26 میں سے 18 جبکہ اے این پی کے چھ میں سے ہانچ ارکان ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

ایم کیو ایم کے 8 میں سے 4 ,بی این پی کے دو جبکہ جے یو آئ ف کے پانچ میں سےتین ارکان ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔ دس ازاد ارکان میں سے پانچ ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ فنکشنل کے ایک ایک رکن ریٹائرڈ ہوں گے، پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ ستر فیصد ارکان ریٹائرڈ ہوں جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں