اشتہار

سینیٹ انتخابات : امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، پنجاب سے سینیٹ کے سولہ امیدوار میدان میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ، حتمی فہرست میں پنجاب سےسینیٹ کے16امیدوارمیدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے7 جنرل نشستوں پر 7 امیدواروں کو حتمی قرار دے دیا ہے جبکہ 2ٹیکنوکریٹ نشستوں پر 3امیدوار اور خواتین کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے اقلیت کی ایک نشست کیلئے2 امیدوار میدان میں ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 7جنرل نشستوں پر ن لیگ سب سےزیادہ4 نشستیں لینےمیں کامیاب ہوئی جبکہ ایم ڈبلیوایم کے علامہ راجہ ناصر عباس اور سنی اتحاد کونسل کے حامد خان بھی بلا مقابلہ جیت گئے، اس کے علاوہ ن لیگ کےپرویز رشید، طلال چوہدری ، ناصر محمود،احد چیمہ بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

خواتین کی 2 نشستوں کیلئے ن لیگ کی انوشہ رحمان اور بشریٰ انجم بٹ ، پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک اور سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید میدان میں ہیں جبکہ اقلیتوں کی نشست پرن لیگ کےخلیل طاہر سندھو اور سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کیلئے 2 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں