تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سینیٹ‌ انتخابات: بلوچستان سے پانچ امیدواروں‌ کو کلین چٹ‌ مل گئی

کوئٹہ : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ الیکشن کےلیے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی کےلیے دوسرے روز بھی جانچ پڑتال جاری ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ کےلیے پانچ فارمز کو درست قار دیا گیا ہے۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے جنرل نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے ظہور آغاز کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ارباب عمر فاروق اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے عمر احمد زئی کی کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اقلیت اور خواتین کی نشست کےلیے عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکبدر جببکہ ہایچ ڈی ایم کی امیدوار عاطفہ صادق کو بھی کلین چٹ مل گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز ٹیکنوکریٹ نشست کے امیدوار احمد نواز کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ریٹرننگ افسر نے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزد گی پر محفوظ فیصلہ سنایا ہے، فیصلے میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

چاروں صوبوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل شام کو مکمل ہوگا۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

Comments

- Advertisement -