جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی بل 2025 منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر انوشہ رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی بل 2025 متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ بل لانے کا مقصد کیپسٹی یوٹیلائزیشن کا بوجھ کم کرنا ہے، عام عوام کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے یہ بل لایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کے جاری ہونے کے بعد فوری طور پر 5فیصد لیوی عائد ہوئی، جولائی 2025 سے کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی کی شرح 10 فیصد ہوگی جبکہ فروری 2026 میں لیوی 15 فیصد اور اگست میں 20 فیصد عائد ہوگی۔

ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کو بند کرنے کا کہا گیا تھا اور پھر کمپنیاں عدالت میں چلی گئیں، اسی لئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ اس کو بند کئے بغیر لیوی عائد کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں