جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

قائمہ کمیٹی کی مرغی کی فیڈ پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ نے مرغی کی فیڈ پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ مرغی کی فیڈ پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ ختم کی جارہی ہے۔

ٹیکس حکام کا کہنا تھا کہ گائے اور بھینس سمیت لائیو اسٹاک فیڈ پر بھی 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہو گا، اس سےسیلز ٹیکس کی مد میں سینتالیس ارب روپے حاصل ہوں گے۔

- Advertisement -

جس پر انوشے رحمان نے کہا کہ مرغی کی فیڈ مہنگی ہونے سے مرغی مہنگی ہوجائے گی، مرغی 480 روپے کے بجائے 580 روپے کلو ہو جائے گی۔

سینیٹر فاروق نائیک نے پوچھا شیر مال پر ٹیکس کس کی سوچ میں آیا، شیر مال تو کراچی والے قورمے کے ساتھ کھاتے ہیں، جس پر انوشے رحمان نے کہا کہ میں شیرمال نہاری کے ساتھ کھاتی ہوں۔

انوشے رحمان نے مزید کہا کہ مرغی کی قیمت بڑھے گی تو انتظامیہ پولٹری والوں کو تنگ کرنے پہنچ جائے گی۔

کمیٹی نے مرغی فیڈ پر دس فیصد ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی حمایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں