اشتہار

مشیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری ‏

اشتہار

حیرت انگیز

حکمران جماعت تحریک انصاف نے مشیرخزانہ شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑیں گے۔ پی ٹی آئی ‏سیکریٹری جنرل عامرکیانی نےدستخط کےبعدٹکٹ جاری کیا۔

شوکت ترین سینیٹ کے انتخابات کیلئےکل کاغذات جمع کرائیں گے۔ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین ‏دوبارہ وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر 16اکتوبر کو مدت پوری ہوئی تھی، شوکت ترین کوبطوروفاقی وزیرکام ‏جاری رکھنے کیلئےسینیٹر بنوانا قانونی تقاضا ہے ، آئین کیمطابق غیرمنتخب شخص کووفاقی وزیربننے کے6ماہ میں ‏رکن پارلیمنٹ بننالازمی ہے۔

واضح رہے رواں سال اپریل میں حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا ‏قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں