منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

‘گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف آرام سے الیکشن جیت جائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں ، پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جی بی میں پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی، گیلپ سروےآیا،جی بی میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں جی بی میں حکومت کرچکیں، کیا کچھ نہیں، جی بی کےعوام ان دونوں جماعتوں پر اعتماد نہیں کرتے، یہ لوگ اکٹھے نہیں،نہ کوئی نظریہ ہے بس کرپشن بچانا مقصد ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ یہ لوگ جب بھی اکٹھےہوتےہیں ہمیں فائدہ ہوتاہے، ایک طرف کرپٹ ٹولہ دوسری طرف عمران خان ہیں، الیکشن مہم کوئی بھی چلائےجی بی نے ووٹ عمران خان کو دینا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنےغلط جملہ استعمال نہیں کیا،تعریف کی، غریب کاپیسہ چوری کرنابڑی غداری ہے۔

خیال رہے گلگت بلتستان میں صوبائی اتخابات کی تیاریاں عروج ہیں اور ملک کی تینوں بڑی نامور جماعتوں کے ساتھ ساتھ درجنوں چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیاں بھی انتخابی میدان موجود ہیں لیکن الیکشن میں کامیابی کےلیے جتنی رقم اور وسائل مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی خرچ کررہی اس کے مطابق مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹس کے تازہ سروے مطابق پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت اور وزیراعظم عمران خان مقبول ترین رہنما ہیں۔

گیلپ سروے میں شریک افراد میں سے 42فیصد کی واضح اکثریت نے وزیراعظم کو قائد بتایا جبکہ محض 17 فیصد افراد نے بلاول، 15 فیصد نے مریم کو رہنما بتایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں