اسلام آباد : سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کہ نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا ہے، عدالت کا فیصلہ درست ہے، فیصلے حق میں ہوں تو عدالت اچھی، مخالفت میں آئیں توبُری۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کےرہنماؤں کےبیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، فیصلےحق میں ہوں تو عدالت اچھی،مخالفت میں آئیں توبُری۔
رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالت کا فیصلہ درست ہے، پہلے بھی6 ہفتوں کاریلیف ملا تھا، احسن اقبال کےبیانات صرف سیاسی اسکورنگ کیلئےہیں، میاں صاحب تومطمئن ہیں، احسن اقبال کیوں نہیں ؟
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ نوازشریف کے بیٹوں نے ان کو یہاں تک پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں : العزیزیہ ریفرنس : نواز شریف کی ضمانت منظور، سزا 8 ہفتے کیلئے معطل
گذشتہ روز بھی سینیٹرفیصل جاوید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت اور سزا معطلی کے فیصلے پر کہا تھا کہ ن لیگ سےدرخواست ہےاب پروپیگنڈابند کرے اور اب صحت پرسیاست چھوڑکرنوازشریف پرتوجہ دیں۔
خیال رہے گذشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظور کرلی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کرتے ہوئے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا۔
بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا عدالت سے نوازشریف کی صحت یابی تک سزا معطلی کی درخواست تھی، اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکتا کہ صحت کب بہتر ہوگی، ٹائم فریم مریض کیلئے دباؤ کا باعث بن سکتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صورتحال کی براہ راست ذمہ دار حکومت ہے، سزا معطلی پر کسی قسم کی تلوار نہیں لٹکانی چاہیے تھی، غفلت کی وجہ سےآج نوازشریف اس نازک صورتحال پر ہیں۔