اسلام آباد : سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے ،تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے ، امید کرتے ہیں آئندہ بھی اپوزیشن قانون سازی کیلئے تعاون کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں مکمل منی ٹریل پیش کی، عدالت نے عمران خان کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا، شریف خاندان کی ٹرسٹ ڈیڈ اور قطری خط دونوں جعلی نکلے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے ،تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق ہے ، قومی مفاد کی قانون سازی پر سیاسی جماعتیں متفق ہیں، امید کرتے ہیں آئندہ بھی اپوزیشن قانون سازی کیلئے تعاون کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں بھی قانون سازی کے عمل کو تیز کریں ، قانون سازی کا فائدہ عوام کو ہوگا ،ہرچیز میں سیاست نہیں کرنی چاہیے، اپوزیشن کریں مگر عوام کیلئے قانون سازی میں تیزی لانا ہوگی۔
مزید پڑھیں : آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں پیش
خیال رہے پرویز خٹک کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں آرمی ایکٹ بل کے معاملے پرحکومت ،اپوزیشن میں مذاکرات کامیاب ہوئے اور فیصلہ کیا گیا کہ آرمی سروسز ایکٹس ترمیمی بل آج قومی اسمبلی میں پیش ہوں گے اور تینوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے۔
بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا اوربل قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو بھجوادیا گیا تھا۔