دبئی : سینیٹرفیصل جاوید اے آر وائی کی مہم’میدان سجاناہے‘ کے معترف ہوگئے اور کرکٹ فینز کو متحرک کرنے کیلئے شاندارمہم چلانے پر سی ای اواےآر وائی سلمان اقبال اور حاجی اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹرفیصل جاوید اے آروائی کی مہم "میدان سجاناہے، پاکستان کی شان بڑھاناہے” کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاندارمہم چلانے پر سی ای اواے آر وائی سلمان اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔
سینیٹرفیصل جاوید نے کہا کرکٹ فینز کو متحرک کرنے کے لیے اے آر وائی نے شاندار مہم چلائی، مہم میں زبردست تیزی نےپی ایس ایل کوچارچاندلگادیے ، یواےای میں سنسنی خیزمقابلوں کابےتابی سےانتظارکررہے ہیں۔
فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیےحاجی اقبال کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں،ویلڈن سلمان اقبال، ویلڈن اے آروائی، پاکستان کی شان بڑھانا ہے تومیدان سجاناہے۔
Brilliant how ARY has mobilized cricket fans to join PSL & grace the event-Super exciting encounters coming ahead as we witness a thriller in UAE & Pakistan. Welldone @Salman_ARY & Haji Iqbal Sb
میدان سجانا ھے – پاکستان کی شان بڑانا ھے
@thePSLt20 @ARYNEWSOFFICIAL All the best!! pic.twitter.com/6fHEnllRKZ— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) February 11, 2019
خیال رہے پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے شروع ہورہا ہے، جو 17 مارچ تک جاری رہے گا، پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے، آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے، جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔
لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔