پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر : اسٹیٹ بینک بہترین پروگرام لارہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسٹیٹ بینک بہترین پروگرام لارہا ہے، آئندہ 7سے 8دن میں پروگرام کا اجرا کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں رکن آئی ٹی نے ڈی جی اسکلز سےمتعلق بریفنگ میں کہا کہ اقلیتوں،خصوصی افراداورخواجہ سراؤں کوفری لانسنگ کی تربیت دی گئی ، فری لانسنگ کے ذریعے دنیاسےکاروبارلینےکی تربیت دی گئی۔

سیکرٹری آئی ٹی کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کے لئے بھی ایک حکومتی پیکج کی ضرورت ہے جبکہ سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری نے کہا کہ ہمارے ہاں ٹیکسٹائل پر ہی زیادہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسٹیٹ بینک بہترین پروگرام لارہا ہے ، پروگرام صرف سمندرپارپاکستانیوں کے لیےہوگا اور آئندہ 7سے 8دن میں پروگرام کا اجرا کر دیا جائے گا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارےبچےویڈیواورآن لائن گیمزکھیلتےہیں، بچوں کومثبت سمت میں لگایاجائےتو اس سے ملک کا فائدہ ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے تحت اوورسیز پاکستانیز ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

زلفی بخاری نے”روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس”منصوبے کو حتمی شکل دے دی اور اسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اوراسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں