جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’’عوامی مفاد میں بات کرنے کو تیار ہیں، این آراو نہیں دیں گے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کےسینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا عوامی مفاد میں بیٹھنے اور بات کرنے کو تیار ہیں لیکن انہیں این آر او کبھی نہیں دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر وزیراعظم انہیں این آر او دے دیں تو تمام تحریکیں ختم ہوجائیں گی، عوام کسی کی کرپشن بچانےکیلئےسڑکوں پرنہیں نکلتے، یہ کہتے ہیں کہ لاہور فیصلہ کرےگا تولاہور نےانہیں مستردکردیا۔

انہوں نے کہا کہ این آراوکےعلاوہ بات ہوسکتی ہے، عمران خان انہیں کبھی بھی این آراونہیں دیں گے، یہ لوگ بند گلی میں پھنس چکے ہیں، انہیں تعمیری اپوزیشن کرناہوگی۔

- Advertisement -

فیصل جاوید نے کہا کہ وہ جائیدادیں جن کو ماننے سے یہ انکار کرتے رہے،مریم نواز کہتی تھیں لندن توکیاپاکستان میں بھی کوئی جائیدادنہیں، مریم نواز لندن کے فلیٹس کی اصل مالک نکلی، آج تک انہوں نےایک لیٹربھی نہیں دیا،ایک جعلی ٹرسٹ ڈیڈاورقطری خط کےکچھ نہیں نکلا۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پبلک آفس ہولڈر نہیں تھے پھر بھی عمران خان نے پائی پائی کاحساب دیاجبکہ انہوں نےلندن فلیٹس کی ایک دستاویز عدالت میں نہیں دی،سیاسی انتقام ہوتا کیا ہے یہ طے ہونا چاہیے، وزیراعظم پہلے دن سے عوامی مفاد میں ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ جس قسم کی قانون سازی چاہتے ہیں وہ نہیں ہوسکتی، ان کے ذاتی کیسز عمران خان دور نہیں بلکہ ان کےادوارمیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیامیں کرپشن مسئلہ ہےمگربرصغیرمیں کرپشن بڑامسئلہ ہے،عمران خان نےپارٹی شروع ہی اس لئےکی کہ کرپشن،مافیازکاخاتمہ ہوسکے۔کرپشن ملکوں کوبربادکردیتی ہے،ہم سب کوکرپشن کیخلاف کھڑےہونا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں