جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کو سزا 5 یا 7 سال دن اور رات ملا کر ہوگی، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا 5 یا 7 سال دن اور رات ملا کر ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 10 یا 14 سال سزا بانی پی ٹی آئی کو ہوگی، فیصلہ سنانے کا وقت تبدیل ہوسکتا ہے لیکن فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ دونوں کو سزا ہوگی، کابینہ کو بھی ہونی چاہیے، عمران خان کے رشتے داروں اور پی ٹی آئی والوں نے سزا جتنی دعائیں مانگی ہیں اس کے بعد تو سزا ہوجائے گی۔

- Advertisement -

فیصل واوڈا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ ہیں اس لیے ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا، ایک سابق وزیراعظم ہیں ان پر کیسز ہیں ان پر بھی ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم ہیں ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو بیرون ملک چلے جاتے ہیں، کل تک انتظار کرلیں پی ٹی آئی کا وہی رونا دھونا پھر شروع ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، 20 جنوری کے بعد جو ٹرمپ کارڈ کھیلا جارہا ہے اس پر بھی مایوسی ہوگی، چیزیں پاکستان کے لیے مثبت جارہی ہیں لیکن پی ٹی آٗئی کے لیے نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ون آن ون ملاقات نہیں ہوئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انتظار کیا جارہا ہے اور کچھ نہیں، پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا ٹیم زبردست ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ یہ وہی پی ٹی آئی ہے جس نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کے لیے دھرنے دیے، پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت ماننے سے انکار کیا اب مذاکرات کررہی ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کو فالس فلیگ کہا گیا بعد میں گنڈا پور نے اعتراف کیا، پی ٹی آئی کی کس بات کو سچ مانوں اور کس بات کو جھوٹ کہوں، کیس کا فیصلہ کل آرہا ہے ساری ہوا نکل جائے گی اور عمران خان کو سزا ضرور ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں