اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان میں پی ایس ایل کا کریڈٹ افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کو جاتا ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے یو این میں کشمیر و عالم اسلام کیلئے آواز اٹھائی دنیا آج عمران خان کے مؤقف کی تائید کررہی ہے، پی ایس ایل کا کریڈٹ افواج پاکستان اورسیکیورٹی فورسز کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال میں کشمیرکازاس طرح اجاگرنہیں تھا جتنا آج ہے، وزیراعظم نے یو این میں کشمیر اورعالم اسلام کیلئے آواز اٹھائی اور عمران خان نے حضرت محمد ﷺ کا پیغام دنیا کو پہنچایا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ آج دنیا عمران خان کے مؤقف کی تائید کررہی ہے ، بھارت ڈپلومیٹک اورسیاسی طور پرآئسولیشن کی طرف جارہا ہے۔

پاکستان میں پی ایس ایل کے انعقاد پر انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئےعالمی کھلاڑی پاکستان آئےہیں، افواج پاکستان اورسیکیورٹی فورسز کوکریڈٹ جاتا ہے ، پاکستان میں سیاحت میں کئی گناہوا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام کیا ہے اس کی تعریف آج تک نہیں کی گئی ، جب پانامہ آیا تو عمران خان نے بھرپور آواز اٹھائی ، اس وقت کی حکومت نے عمران خان پر مقدمہ بنا دیا ، یہ ہے سیاسی انتقام جو ن لیگ حکومت نے عمران خان سے لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 40سالہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ، پانامہ میں جعلی قطری خط اور جعلی ٹرسٹ ڈیڈ دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں