بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

امریکی سینیٹرجان مکین کا وفد کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر جان مکین کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے جنوبی وزیر ستان کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا جب کہ پاک افغان بارڈر سیکورٹی کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے پاکستانی فوج کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےسماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ امریکی سینٹ کی آرمڈ کمیٹی کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی قیادت میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

اس موقع پرمقامی کمانڈرنے وفد کو پاک افغان بارڈر کی سیکورٹی کی صورت حال ، اس کی اہمیت اور سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اوروفد کو جنوبی وزیر ستان میں پاک افغان بارڈ کا فضائی دورہ بھی کرایا گیا۔

فضائی دورے کے دوران جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے تعمیر کی گئی چیک پوسٹیں، سڑکیں، اسکول، کالج، کھیلوں کے اسٹیڈیم، واٹر سپلائی منصوبے اور انفراسٹریکچر کے منصوبے بھی امریکی وفد کو دکھائے گئے اور مزید ترقیاتی پروجیکٹس سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی وفد گذشتہ روز پاکستان پہنچا تھا جہاں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کے بعد امریکی سینیٹرز نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی تھی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا تھا۔

خیال رہے آج جنوبی وزیرستان کے دورے سے پہلے امریکی وفد نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں