تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جماعت اسلامی کا سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت سے افسران پر سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر شدید تنقید کی۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ اگر حکومت کے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں تو اخباروں  میں اشتہارات کیسے دیے، کیا یہ تمہارے باپ کے  پیسوں سے چھپوائے گئے۔

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ مہنگائی کی یہی صورتِ حال رہی تو عوام وزیر اعظم کے کپڑے خود نوچیں گے، عوام کی آنکھوں میں خون اتر آیا ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹ نے کہا کہ افسران پر چھ ماہ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، مہنگائی کو ختم نہیں کر سکتے تو کس نے کہا تھا کہ پنگا لیں اور حکومت کریں۔

Comments

- Advertisement -