جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر مشتاق احمد کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے اضافے پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول بم سے پی ڈی ایم حکومت میں شامل جماعتوں کا عوام دشمن چہرہ مزید بے نقاب ہو گیا۔

عوام کے لیے اہم خبر ! حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا معاشی قتل ہے، غریبوں کے جیب پر ڈاکہ ہے، یہ ناقابل برداشت بوجھ ہے، عوام کی کمر توڑ دی ہے، ٹیکسز، مہنگائی، ائیرپورٹس بندرگاہیں شاہراہیں، قومی اثاثے بیچے جارہے ہیں۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال کیا کہ حکومت اشرافیہ اور افسر شاہی کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟ کب تک عوام یہ بوجھ برداشت کرتے رہیں گےکب تک یہ ظلم برداشت کرینگے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اچانک پیٹرول کی قیمت میں تقریباَ 20 روپے اضافے کا اعلان کردیا ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں