بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

آٹے بحران پر سینیٹر مشتاق کا روٹی اٹھا کر احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

آٹا بحران پر جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ میں روٹی اٹھا کر احتجاج کیا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس کےدوران سینیٹر مشتاق احمد روٹی لے آئے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں جو آٹے کی قیمت ہے پنجاب ،سندھ میں اس سےکم ہے آٹے کی ترسیل پر پابندی لگی ہے، یہ کے پی کیساتھ ظلم ہے۔

سینیٹر مشتاق نے کہا کہ حکمران روٹی کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں اس وقت جو حکومت ملک پر راج کر رہی ہے اس نے عوام کو ذخیرہ اندوزوں ، دہشتگردوں کے حوالے کیا ہے حکومت کی رٹ نظر نہیں آ رہی۔

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 86 سالہ شخص کو نگراں وزیراعلیٰ لگا دیا گیا ایسا نگراں وزیراعلیٰ مسلط کیا ہے جو خود کو نہیں سنبھال سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اس صوبے میں سیکیورٹی کرائسز، فوڈ اور فنانشل کرائسز ہیں اتنے کرائسز والا صوبہ ایسے نگراں وزیراعلیٰ کےحوالےکر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں