لندن : ن لیگی سینیٹر ناصر بٹ کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر جو ہوا کوئی سیاسی جماعت ایسے دہشت گردی نہیں کرتی۔
تفصیلات کے مطابق لیگی سینیٹر ناصر بٹ نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ والے معاملے میں پولیس نے ایکشن لیا ہے، وہی اس کی سنگینی کا فیصلہ کرےگی، یقین ہے اگر کسی نے غلط کیا ہے تو پولیس سزا دلوائے گی۔
- Advertisement -
علیمہ خان کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے پاس اب شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی کارڈ نہیں۔
ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ ڈی چوک پر جو ہوا کوئی سیاسی جماعت ایسے دہشت گردی نہیں کرتی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ ناصر بٹ سے پرانا تعلق ہے، اچھی ملاقات رہی۔