جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‏’اچانک اجلاس مؤخر، پارلیمنٹ کو تالے لگا دیں‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ اچانک اجلاس بلایا جاتا ہے اور پھر مؤخرکر دیا جاتا ہے بہتر ہے ‏پارلیمنٹ کو تالےلگا دیئےجائیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کے فیصلوں سےپارلیمان کو ‏اعتمادمیں نہیں لیا جاتا امریکاکو ہوائی اڈوں کےدئیےجانےکامعاملہ ہے۔

سینٹر رضا ربانی نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات معاملات سےپارلیمان کو آگاہ نہیں کیاگیا ٹی ٹی پی سے ‏مذاکرات کی گفتگو ٹی وی پر انٹرویو دےکر دی جاتی ہے کالعدم جماعتوں کیساتھ مذاکرات کامینڈیٹ ہےتووہ ‏پارلیمان کوہے یہاں پر سیزفائر کی بات ہورہی ہےکونسے سیزفائز چل رہے۔

- Advertisement -

رضا ربانی نے کہا کہ کن کیلئےسیزفائر ہو رہاجن کےہاتھوں سےفورسز کےجوانوں کو شہید کیا گیا قومی سلامتی ‏کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں نہ لیناافسوناک ہے۔

سینٹرضاربانی کی تقریر کےدوران حکومتی ارکان نے شورشرابا کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ انتخابی ‏اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہو، پارلیمان کے ‏مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کے لیے موخر کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں اسد قیصر کو اپوزیشن سے پھر رابطے کا کہا ہے، دوبارہ رابطے کا اس لیے ‏کہا گیا ہے کہ متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جاسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں