جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

عمران خان عدالتی کارروائی کو روکنے کے لئے ہر بار کارکنان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، شیری رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ عمران خان قانونی عدالتی کارروائی کو روکنے کے لئے ہر بار کارکنان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔

سینیٹر و وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کی بات کرنے والےگرفتاری سے بچنے کیلئے جھوٹ بولا کہ وہ گھر پر نہیں، گرفتاری سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ ذاتی طور  پر  پولس سے عدالتی نوٹس بھی وصول نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی شخص ہےجس نے ماضی میں تمام سیاسی مخالفین کو انتقام کیلئے جیل بھیجا، آصف زرداری و دیگر تمام سیاستدانوں نے من گھڑت کیسز میں جرات سے گرفتاری دی تھی۔

- Advertisement -

لیکن عمران خان قانونی، عدالتی کارروائی کو روکنے کے لئے ہربار کارکنان کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، گرفتاری سے بچنے کیلئے زمان پارک میں چھپ گئے، پولس کو خالی کمرہ دکھادیا۔

شیری رحمان نے ٹوئٹ میں کہا کہ پولیس کے جانے بعد باہر آئے، قوم اور کارکنان کو قانون کی حکمرانی اور اخلاقیات پر لیکچر دیا، پوری قوم کیلئے الگ اور اپنے لئے الگ قانون اور انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں، عدالتی،پولیس کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے اور جھوٹ بولنے پر عدالت سخت  نوٹس لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں