ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

جہاں بچے بھوک سے مریں ایسے نظام کو نہیں مانتے، سینیٹر سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ انسان نے چاند پر قدم رکھ دیا مگراہل کراچی پانی کوترس رہے ہیں، جہاں بچے بھوکے مریں ایسے نظام کو نہیں مانتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ اور بنارس میں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کا واضح ایجنڈا ایم ایم اے کے پاس ہے، دیانت دار لوگ اسمبلی میں جائیں گے تو ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔

کراچی کے مسائل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انسان نے چاند پر قدم رکھ دیا مگراہل کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، گزشتہ چالیس سال میں شہر میں پانی کا ایسا بحران کبھی نہیں آیا، یہاں لمبی لمبی قطاروں میں لوگ پانی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

حکمرانوں کے لیے تو فرانس سے منرل واٹر آجاتا ہے، غریب عوام کہاں جائیں ؟کراچی میں بار بار ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو موقع ملا لیکن انہوں نے کراچی والوں کا حق ادا نہیں کیا۔ اقتدار میں آکر ملک سے کرپشن اور لینڈمافیا کا خاتمہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا بہترین مستقبل صرف ایم ایم اے وابستہ ہے، ہمارے پاس ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا پروگرام ہے، ایم ایم اے کراچی میں پندرہ جولائی کو تاریخ ساز جلسہ کرے گی۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایم اے ایک کلین اور گرین پاکستان چاہتی ہے، موجودہ نظام سے بغاوت کااعلان کرتے ہیں، جہاں بچے بھوکے مریں ہم ایسے نظام کونہیں مانتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ25جولائی کرپٹ حکمرانوں کا یوم احتساب ہے، عوام کرپشن فری پاکستان کیلئے ایم ایم اے کو کامیاب بنائیں، ترکی کے عوام نے سیکولر ازم و لبرل ازم کو مسترد کیا ہے،اب 25جولائی کو پاکستانی عوام نے لبرل ازم و سیکولر ازم کو مسترد کرنا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں